• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ جانوروں کی ویکسین تیار کرکے پورے ملک کودیتاہے، صوبائی وزیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر برائے لائیو اسٹاک اور ماہی پروری عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ صوبے کے7اضلاع میں اونٹوں،گھوڑوں میں سورا نامی بیماری پیدا ہوئی ہے،گھوڑوں اونٹوں میں ہونیوالی بیماریوں کی ویکسین کیلئے 6کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں، سندھ جانوروں کی ویکسین تیار کرکے پورے ملک کودیتاہے ،اس پر جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ میں انسانوں کو توکچھ ملتا نہیںلیکن آج جانور بہت خوش ہونگے۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ماہی پروری سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اونٹوں ،گھوڑوں میںسورا نامی بیماری مخصوص مکھی سے پیدا ہوتی ہے، عبدالباری پتافی کا کہنا تھا کہ سورا نامی بیماری گھوڑوں اونٹوں کاخون چوستی ہے جس سے جانور لاغرہوجاتے ہیں ۔
تازہ ترین