• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ٹائیفائڈ پھیلنا تیز، اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام’’ جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے سیکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی ساتویں حکومت ہے ،مگر زراعت،صنعت ،تعلیم تباہ ہےمسائل حل نہ ہوسکے ،پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو جتنا وقت ملے گاسندھ کی دولت اتنی ہی زیادہ بیرون ملک منتقل ہوگی ،رہنماایم کیوایم محمد حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ پر حکومت کرنے کا ایک منٹ بھی اختیار نہیں ملنا چاہیے،تمام اداروں میں انکی اربوں روپے کی کرپشن ریکارڈپر ہے ۔مشہور شاعر محسن نقوی کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کیاگیا ۔غلطی سے پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی امل کے والد عمر عاد ل نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو دن باقی ہیں ہم اب بھی انصاف کا انتظار کررہے ہیں ۔پاکستان میں ٹائیفائڈتیزی سے پھیل رہا ہے اس حوالے سے پروگرام میں سینئرجنرل فزیشن ڈاکٹر اعجازووہرہ نے بتا یاٹائیفائڈ میں اینٹی بائیوٹک میڈیسن کی ضرورت نہیں ،ٹائیفائڈ میں بخار چڑھتا ،اترتا ہے جبکہ بخار میں نبص آہستہ ہوجاتی ہے ،ٹائیفائڈ میں وائٹ سیل بڑھنا بند ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین