• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایرانی مصنوعی سیارہ پیام خلا تک پہنچنے میں ناکام، دوسرا روانگی کیلئے تیار

تہران (ایجنسیاں) ایران کی طرف سے اپنا مصنوعی سیارہ خلاء میں پہنچانے کی کوشش ناکام ہو گئی، ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے ملکی وزیر مواصلات محمد جاوید آذری جھرمی کے حوالے سے بتایا کہ پیام نامی سیٹلائٹ کو بصیر راکٹ کے ذریعے منگل کی صبح کامیابی سے لانچ کیا گیا .


تاہم اس سیٹلائٹ نے دو مرحلے کامیابی سے طے کر لیے لیکن آخری اور تیسرے مرحلے میں کچھ مسائل پیدا ہوئے اور راکٹ کو مدار میں پہنچانے میں ناکامی ہوئی،جس کا مطلب ہے کہ "پیام" مدار میں نہیں ٹھہر سکا، ان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ دوستی مدار میں جانے کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین