• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، علی زیدی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی تو یہ غلط ہے، ایم آر سی سے مراد موومنٹ فار ریسٹوریشن آف کرپشن ہے، سندھ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،ایم کیو ایم میں جو بھی بانی متحدہ کے ساتھ تھا کسی کو نہیں چھوڑنا چاہئے،اپوزیشن سمجھتی ہے اس کے پاس اکثریت ہے تو تحریک عدم اعتماد لے آئے، اپوزیشن جلسہ کرے ان کو دو کنٹینر ز فراہم کروں گا۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب اور بی این پی مینگل کے رہنما آغا حسن بلوچ بھی شریک تھے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو اپوزیشن اجلاس میں بلایا جانا چاہئے تھا، فوجی عدالتوں کی توسیع پر ن لیگ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، اپوزیشن معیشت سمیت دیگر قومی مسائل پر متفقہ لائحہ عمل اپنائے گی، پرویز مشرف نے اپنے منجمد اکاؤ نٹس سے رقم نکلوائی تو ذمہ داروں کو سزا ہونی چاہئے، شیدا ٹلی جسے عمران خان چپراسی نہیں رکھنا چاہتے تھے اسے اپنا وزیر بنالیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پارٹی قیادت سے نالاں ہیں، فوجی عدالتیں مسائل کا حل نہیں ہمیں عدالتی نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔

تازہ ترین