• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے فی گھرانہ دو بچوں کی تجویز دیدی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ’’ملک میں بڑھتی ہوئی روز افزوں آبادی ‘‘سے متعلق کیس فی گھرانہ دو بچوں کی تجویز دیدی۔کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بم کی مانند ہے جس سے ملکی وسائل پر دبائو بڑھتا ہے، اس لیے آبادی کی منصوبہ بندی کیلئے پوری قوم کو ساتھ چلنا چاہئے ، مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور حکومت آبادی میں اضافہ پر کنٹرول رکھنے کیلئے مل جل کر اقدامات کریں، آبادی کم کرنے کیلئے مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 3رکنی بینچ نے منگل کوکیس کی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے ،آبادی کی منصوبہ بندی کیلئے پوری قوم کو ساتھ چلنا چاہئے ، 2بچے فی گھرانہ سے بھی آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آبادی پر قابو پانے کیلئے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہو گا، ریاست کے تمام ستونوں کو آبادی میں اضافہ کم کرنے سے متعلق سفارشات پرعمل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین