• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے سابق ایم این اے ندیم افضل چن کو ترجمان برا ئے وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ وزیر اعظم آ فس نے ان کی تقرری کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وہ اعزازی حیثیت سے یہ فرائض انجام دیں گے ۔ ان کی تقرری کاحکم فوری طور پر نافذ العل ہوگا۔یا درہے کہ ندیم افضل چن الیکشن سے پہلے پیپلزپا رٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے۔

تازہ ترین