• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن داوڑ، علی وزیر کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی

اسلام آباد (ایوب ناصر ) فاٹا سے منتخب پشتون حقوق تحریک کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے دو ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کومنگل کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی حالانکہ وہ خود ہی دعوت کے بغیر ہی اجلاس میں شریک ہونے کی خواہش لئے کھڑے نظر آئے مگر انہیں دعوت نہیں دی گئی قوم پرست ارکان اسمبلی نے شرکت کی دعوت نہ دیئے جانے پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شاید اپوزیشن میں کسی پارٹی کوہماری شرکت پر تحفظات تھے ،بعد ازاں رانا ثنا اللہ نے انہیں شرکت کی دعوت نہ دینے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ۔
تازہ ترین