• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی ، امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس غیر ملکی کرنسی میں دینا ہوگا،درآمدی روئی پر ٹیکس ختم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی روئی پر ٹیکس ختم کرنےکی منظوری دیدی ہے جبکہ امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس غیر ملکی کرنسی میں دینا ہوگا ، ٹیکسز یا ڈیوٹیز بیرون ملک پاکستانی یا رشتے دار ادا کریں گے اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا ، برآمدی اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منگل کو ہو ا، ای سی سی نے درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیاں بیرون ملک مقیم پاکستانی یا ان کے مقامی رشتے دار ادا کریں گے اور انہیں ان ادائیگیوں کا بینک سرٹیفکیٹ بھی فراہم کر نا ہوگا اس سے گاڑیوں کی درآمد کا غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم فروری سے 30 جون 2019 تک کپاس کی درآمد پر کسٹم ، اضافی کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ، ذرائع کے مطابق کپاس کی درآمد پر ڈیوٹی استثنیٰ کو آئندہ مالی سال میں بھی توسیع دی جائیگی ، ای سی سی نے برآمدی پالیسی آرڈر 2016 اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں بھی ترامیم کی منظوری دے دی جس سےدر آمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو کاروبار میں سہولیات فراہم ہونگی۔
تازہ ترین