• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی،پہلا پروڈکشن آرڈر جاری، خواجہ سلمان کی اجلاس میں شرکت

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلاپروڈکشن آرڈر جاری کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ن لیگی رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو نیب لاہور نے اسمبلی اجلاس میں پیش کر دیا۔خواجہ سلمان کی ایوان میں آمد کے موقع پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے بطور سپیکر اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر ان کا استقبال کیا اور سلام پیش کیا۔ انکی آمد پر مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے ’شیر آیا شیر آیا‘ کے نعرے لگائےاورانہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔
تازہ ترین