• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی سینیٹ، درآمد کئے گئے موبائل کی رجسٹریشن میں توسیع کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن نے اجلاس کو بتایا موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب بغیر تیاری کے کام شروع کیا جائے گا تو ایسا تو ہوگاملک میں درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے دورانیے میں توسیع کی ہدایت کردی۔کمیٹی کی جانب سے وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اےکو ہدایت دیں کہ وہ رجسٹریشن کے دورانیے میں توسیع کرے۔ منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں کسمٹرز اور ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ 15 جنوری تک رجسٹرڈ نہ ہونیوالے موبائل فونز پر 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر اب تک 37 ہزار موبائل فون رجسٹرڈ کرچکے ہیں جبکہ ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا نہ کرنے والوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
تازہ ترین