• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ، فلیگ شپ، نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا بڑھانےکیلئے اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل عدالت عالیہ کا ڈویژن بنچ 21جنوری کو نیب اپیلوں کی سماعت کریگا جبکہ نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پہلے سے اسی بنچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے۔
تازہ ترین