• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان نے جرمانے کی 25فیصد رقم جمع کر اد ی ، اپیل کا حق بھی مانگ لیا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جرمانے کی 25فیصد رقم 73 لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق علیمہ خان نے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کیلئے درخواست دیدی۔ علیمہ خان نے درخواست میں اپیل کرنے کا حق بھی مانگا ہے، ایف بی آر سے فیصلہ آنے کے بعد علیمہ خان عدالت سے رجوع کریں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کو دبئی کی جائیداد پر جرمانہ اور ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
تازہ ترین