• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں سیا سی سمجھوتے کی حمایت کرتے ہیں، وزیر اعظم، سابق امریکی سفیر سے ملاقات

کراچی( نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں سیا سی سمجھوتے کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو اس تنازع کا واحد پائیدار حل ہے۔ امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور سماجی و معاشی ترقی کے ذ ریعے پا کستانی شہر یوں کی زندگیوں میں با معنی اور با مقصد تبدیلی لانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت کے معاشی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے علا قائی سلا متی کا ماحول بہت ضرو ری ہے۔
تازہ ترین