• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرزکیلئے آوازاٹھانے پر ڈائریکٹرایس بی سی اے معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )کے انجینئرز کے لئے پروموشن، انکریمنٹ اور الائونسز کا مطالبہ اور احتجاج کرنا ڈائریکٹر علی مہدی کو مہنگا پڑ گیا‘ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے انہیں معطل کر دیا، لیاقت آباد ٹائون سے ہٹا کر تحقیقات کا حکم دے دیا، ان پر غیرقانونی تعمیرات کا الزام لگایا گیا۔ واضح رہے پیر کے روز ایس بی سی اے کے انجینئرز اور افسران نے احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی تھی اور ڈی جی آفس کے باہر کیمپ لگا کر احتجاج کیاتھا۔ ذرائع نے بتایا کہ علی مہدی نے خطاب کے دوران ڈائریکٹر جنرل پر سخت تنقید کی تھی ‘اب انہیں ہٹا کر جمیل میمن کو لیاقت آباد ٹائون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے‘ ایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل میمن کے خلاف پہلے ہی تحقیقات چل رہی ہیں‘ علی مہدی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف ادارے کے ترقیوں، الائونسز اور انکریمنٹ سے محروم انجینئرز کے حق میں آواز اٹھانے پر معطل کیا گیا جوکہ سراسر انتقامی کارروائی ہے، مجھ پر غیرقانونی تعمیرات کا جو الزام لگایا گیا وہ ایس بی سی اے میں مفت میں تقسیم ہوتا ہے۔
تازہ ترین