• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی،اسلام آبادہائیکورٹ ترمیمی بل مسترد،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے صوبائی کوٹہ کو لازمی بنانے کے بِل کی تحریک مسترد کردی گئی۔بل کی مخالفت میں 96اور حمایت میں 94ووٹ آئے تاہم اپو زیشن نے گنتی دو بارہ کرنے کا مطالبہ کر دیا،خورشیدشاہ بات کرنے کیلئے کھڑے ہوئے تو ڈپٹی اسپیکر نے اجازت نہیں دی ، اپوزیشن ممبران نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو کر بھر پور احتجاج کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر کو دس منٹ کیلئے اجلاس کی کاروائی معطل کرنا پڑی۔ایم ایم اے کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے اسلام آ باد ہائیکورٹ ایکٹ 2010 میں مزید ترمیم کرنے کا بل اسلام آ باد ہائیکورٹ (ترمیمی ) بل 2019پیش کیا ۔پا ر لیما نی سیکر ٹری ملیکہ بخاری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کابل پہلے بھی مجلس قائمہ کو بھیجا جا چکا ہے ۔ عالیہ کامران نے وضاحت کی کہ حکومت نے ججز کی تعداد 9تجویز کی ہے۔اسلام آ باد ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس کے علاوہ ججز کی تعداد 10 ہونی چاہئے۔ ہر صوبے سے کم از کم د و جج لئے جائیں ۔
تازہ ترین