• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری، بھارتی حکام کا پہلا باضابطہ اجلاس، اجے بساریہ شریک

لاہور(خالد محمود خالد)کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی حکام کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز نئی دہلی میں ہوا جس میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندرسنگھ نے گوردوارہ دربارصاحب آنیوالے بھارتی یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کی تجویزدی ۔ وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت داخلہ سیکرٹری راجیو گائوبانے کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کرن اوتار سنگھ، ڈی جی بھارتی سیکورٹی فورسز رجنی کانت مشرا، ڈی جی انٹیلی جنس راجیو جین اور پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ نے شرکت کی۔ اجے بساریہ خاص طور پر اس میٹنگ میں شرکت کے لئے نئی دہلی گئے ہیں۔
تازہ ترین