• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پسندیدہ مضمون،استاد ہوتی تو بچوں کو انگریزی پڑھاتی،اداکارہ میرا

کراچی(جنگ نیوز) اداکارہ میرا نے کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش ان کا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر وہ استاد ہوتیں تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے میں کتاب لکھ رہی ہوں جس کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگاؤ ہوجائے گا۔میری خواہش ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔حکومت آرٹسٹسوں اور ان کے اہلخانہ کو مفت میڈیکل سہولت فراہم کرے۔واضح رہے کہ میرا کی گلابی انگلش مشہور ہے۔
تازہ ترین