• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ،ظلم اورناانصافی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،حافظ عمار یاسر

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر سے کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کو جڑسے ختم کر یں گے ،احتساب‘ شفافیات اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب غیر ملکی دوروں سے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مسائل کے حل اور انکی خوشحالی کیلئے بھی تمام وسائل بیروکار لائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے کر پشن جیسے مسائل کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ملک میں آج بلاتفر یق احتساب ہورہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں جب ملک سے کر پشن کو ختم کر دیا جائیگا تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔
تازہ ترین