• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا نصاف ڈاکٹرز فورم کابندتنخواہیں جاری نہ کرنے پر تحریک چلانے کا اعلان

پشاور(لیڈی رپورٹر) انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا اپنی ہی حکومت کے خلاف میدان میں کود پڑا‘ اور ٹی ایم اوز کی گزشتہ چھ مہینوں سے بندتنخواہوں اوررہائشی الاؤنس میں کٹوتی اورصو بے کے ہسپتالوں میں ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی تنخواہیں جاری کرنے کامطا لبہ کر دیا ہے۔جبکہ مطالبات نہ پورے ہونے پر پانچ د ن بعدصوبائی حکومت کیخلاف احتجاجی تحر یک چلانے کااعلان بھی کر دیا۔ یہ اعلان پشاور پر یس کلب میں انصاف ڈاکٹرز فورم صدر ڈاکٹر کامران درانی،نائب صدر فصیح اقبال اور جی ایس رحمان درانی پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں اورالاؤنس کٹوٹی کے سلسلے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈآف گورنرزکے چیئرمین نوشیروان برکی سمیت صوبائی وزیر سے معتددباررابطے کیے ‘ کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے کہاکہ اب تک سات سو سے زیادہ طلبا ء کو انڈکٹ کیا گیا ہے لیکن پی جی ایم آ ئی نے ان کو جگہ نہیں د ی ۔انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کا وژن نہیں کہ کسی کی تنخواہیں روکیں ۔لیکن محکمہ خزانہ بند تنخواہیں جاری کرنے میں ٹا ل مٹول کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی سو فیصد انڈ کشن کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ ڈاکٹرز کی محر ومیوں کا آزالہ ہو جا ئے ۔
تازہ ترین