• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمر ہارون بلور نے اے این پی کے کارکن وحید گل کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

پشاور ( لیڈی رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے پارٹی کے سرگرم کارکن وحید گل مہمند کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے‘ اور مطالبہ کیا ھے کہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔ اور ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی طویل عرصہ سے ٹارگٹ پر ہے‘ اور وحید گل مہمند جیسے نڈر اور بے باک کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین