• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو بھرتی نہ کرنے پر چیئرمین واپڈاسے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سیدافسرشاہ اورجسٹس عبدالشکورپرمشتمل بنچ نے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو بھرتی نہ کرنے پر چیئرمین واپڈاسے جواب مانگ لیا۔ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمحمدایازکی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کاوالد واپڈامیں ملازم تھاتاہم پیسکو کے قیام کے بعد اس کی خدمات پیسکو کے حوالے کی گئیں اوراب 2017ء میں وہ ریٹائرڈ ہوگیاہے اوراب ریٹائرڈملازمین کے بچوں کے کوٹے کے تحت درخواست گذار نے ملازمت کی درخواست دی ہے تاہم اسے بھرتی نہیں کیاجارہا ہے جوکہ غیرقانونی اقدام ہے۔ جس پر عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے چیئرمین واپڈا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین