• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،مرکزی انجمن تاجران ودکانداران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران ودکانداران بلوچستان کے صدر سید امر الدین آغا چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی سینئر نائب صدر حاجی امیرمحمداچکزئی جنرل سیکرٹری عبدالصبورخلجی جوائنٹ سیکرٹری میرالٰہی بخش بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکرٹری خیرالدین آغا سیکرٹری اطلاعات سید محمدکاکڑ نائب صدر حاجی حبیب اللہ اچکزئی فنانس سیکرٹری احمدآغا ودیگر نے بیان میں کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے رش اور ٹریفک جام پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شدید سردی میں کوئٹہ کی سڑکیں ہروقت جام رہتی ہے تو گرمیوں کے وقت کیا حال ہوگا ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے تمام سڑکوں پر اکثر ٹریفک جام رہنے سے عوام اورخاص طورپر تاجر برادری کو مشکلات کاسامنا ہے۔
تازہ ترین