• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوغی روڈ و ملحقہ گلیوں میں گیس کے نئے تیز رفتار میٹر نصب

کوئٹہ (سٹی ڈیسک )طوغی روڈ مشن روڈ اور ملحقہ گلیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے تیز رفتار میٹرز نصب کر دئیے صارفین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پرانے میٹر بالکل ٹھیک چل رہے تھے انہیں اتار کر سند ھ اور پنجاب سے مسترد شدہ تیز رفتار میٹر لگائے گئے ہیں حالانکہ گیس پہلے ہی بہت زیادہ مہنگی ہو چکی ہے مکینوں نے بتایا کہ دو برس قبل بھی گیس میٹر تبدیل کیے گئے تھے حالانکہ اُس وقت بھی میٹر درست کام کر رہے تھے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تیز رفتار گیس میٹرز کے باعث بھاری بھرکم بل موصول ہونگے جو صارفین پر ظلم کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرانے گیس میٹر نصب کئے جائیں۔
تازہ ترین