• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی عوام میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے ، حسنین ہاشمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ منظور کاکڑ کی کامیابی بلوچستان عوامی پارٹی کی یکجہتی کیمظہر ہے قلیل عرصے میں پارٹی عوام میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے ہماری قیادت ایسے رہنمائوں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے بلو چستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ منظور خان کاکڑ کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے بانی سعید احمد ہاشمی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی قیادت میں متحد اور منظم ہے اور ہم سب مل کر بلوچستان کی خوشحالی کیلئے جہدمسلسل کررہے ہیں قلیل عرصے میں پارٹی جس طرح عوام میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام بلوچستان عوامی پارٹی کو ہی اپنے مسائل کے حل اور ترقی وخوشحالی میں صف اول کا کردار ادا کرنے والی جماعت تصور کرتے ہیں پارٹی کا ہر کارکن بلوچستان کے عوام کی ان امیدوں پر پورا اترنے کیلئے شب وروز محنت کررہا ہے آنے والا وقت بلوچستان عوامی پارٹی کی مزید کامیابیوں کا ہوگا۔
تازہ ترین