• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچاس سالہ تاریخ اور نوجوانوں کو جذباتی عمل کا شکار نہیں ہونے د ینگے،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ طلباء کی سیاسی قوت یکجہتی اور مفاد پرست گروہ بندی کے خلاف بی ایس او بلوچ طلباء کو شعوری اور سیاسی بنیادوں پر متحد کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے کچھ عرصے سے منفی عناصر کے زریعے بلوچ طلباء یکجہتی کے لئے کی جانے والے کوششوں کے خلاف بلوچ نوجوانوں کو جذبات کا شکار کرنے والے عناصر سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر بی ایس او کا نام استعمال کرکے بنیادی اور سیاسی اصولوں کے خلاف ورزی کررہے ہیں۔ بی ایس او تمام نوجوانوں کی سیاسی شراکت داری کے لئے حقیقی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن تنظیم کی قربانیوں اور پچاس سالہ تاریخ اور نوجوانوں کو ایک دفعہ پھر منفی جذباتی عمل کا شکار نہیں ہونے دیگی ،گذشتہ ادوار میں بھی بلوچ سیاسی عمل کے خلاف منفی سازشیں کی گئیں اور حقیقی سیاسی عمل کے خلاف تقسیم در تقسیم اور جعلی آرگنائزیشنز کا سہارا لیکر حقیقی فکر کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی لیکن تعلیمی اداروں سے وابستہ باشعور بلوچ طلباء نے ایسی سازشوں کا مسترد کر دیا ۔ بی ایس او قومی شعور اور علم زانت اور پرامن شعوری جہد کی بنیاد پر شہداء کے فکر و فلسفے کو آگے بڑھائے گی ۔
تازہ ترین