• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے استحصال میں غیروں سےزیادہ اپنوں کا کرداررہا ،صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو کبھی مذہب اور کبھی قومیت کے نام پر دھوکہ دیا گیا اس منفی طرز سیاست و عمل میں اغیار کا کوئی کردار نہیں رہا بلکہ یہ چند روزہ مراعا ت کے بھوکے ان افراد کا طرز سیاست رہا ہے جو اپنے حصے کے ہمیشہ طلبگار رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے روا رکھے گئے رویوں کا توسبھی رونا روتے ہیں لیکن اپنوں کی استحصالی سوچ پر آخر کسی کی نظر کیوں نہیں پڑتی کھربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود تمام ترقیاتی عمل سرخ فیتے کی نذر آخر کیوں رہا اگر کہیں دانستہ یا غیر دانستہ طورپر ترقیاتی عمل مکمل بھی ہوا تووہ بھی اپنوں کو نوازنے اور سیاسی نمبر سکور کرنے کے لئے ترجیحات میں شامل رہا جسکے ثمرات سے عام آدمی تومستفید نہیں ہوا بلکہ ایک قوم یا مخصوص علاقے کو نوازا گیا صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ بڑھتی ہوئی بے یقینی کی صورتحال کی ایک بڑی وجہ نظریہ پاکستان کی فکری سوچ کا منقطع ہونا ہے جس میں مساوات کو اولیت حاصل تھی۔
تازہ ترین