• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیساتھ ہیں‘ ہر ظلم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی جائیگی،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوٴں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،حکیم حبیب اللہ بڑیچ اوررحیم الدین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جناح ٹاوٴن پاسپورٹ آفس کے عملے کاعوام کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے،خودساختہ شرائط عائدکرکے پاسپورٹ بنانے والوں کو تنگ کیا جاتا ہےجن لوگوں کی تمام قانونی دستاویزات مکمل ہوں انہیں بھی انکوائری کے نام پرتنگ کیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ رشوت ستانی کاعفریت عام ہوچکاہے،پاسپورٹ اورشناختی کارڈبناناہرپاکستانی کابنیادی حق ہے مگربدقسمتی سے بلوچستان میں بیوروکریسی من مانی کررہی ہے جن کے سامنے وزراء بھی بے بس دکھائی دے رہے ہیں جناح ٹاوٴن پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ بنانے کے لئے وہ لوگ جاتے ہیں جن کے پاس مکمل قانونی دستاویزات ہوں لیکن اس کے باوجود ایک افسر کی جانب سے شہریوں کومختلف بہانوں سےتنگ کیا جارہا ہے۔ جس کے خلاف جمعیت اسمبلی کے اندراورباہربھرپوراحتجاج کرے گی اوراسلام آبادمیں بھی مرکزی چیئرمین کوشکایت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت شہرکی عوامی قوت کانام ہے جوہرظلم کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی جہاں بھی شکایت ہوگی جمعیت کے قائدین بھرپورآوازاٹھائیں گے۔
تازہ ترین