• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر تعلیم محمد خان لہڑی کی منظور کا کڑ کو مبارکباد

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری منظور خان کاکڑ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ صوبائی مشیر نے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ منظور کاکڑ کی فتح بلوچستان کے عوام کی فتح ہے،یہ بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیرا علیٰ میر جام کمال خان کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ منظور خان کاکڑ جیسے زیرک سنجیدہ رہنما کو کامیابی ملی ہے ۔ 
تازہ ترین