• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر وپولیٹن کارپوریشن کونسل کا اجلاس 22جنوری کو طلب

کوئٹہ(خ ن)میٹر وپولیٹن کارپوریشن کونسل کا اجلاس منگل 22جنوری کو 11بجے صبح کونسل کے ہال میں طلب کیا گیا ہے،صدارت ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ کریں گے ۔ اجلاس میں کارپوریشن کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات کی چار سالہ کار کردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا ۔ کارپوریشن کی تمام مکمل اسکیمات کی تفصیل کونسل میں پیش کی جائے گی ۔ 2017-18 کے بجٹ میں ہونے والے اخراجات کی تفصیل سے کونسل کو آگاہ کیا جائے گا ۔ کارپوریشن کوئٹہ کی آمدن کی تفصیلات بھی کونسل میں پیش کی جائیںگی اسکے علاوہ کونسل کوئٹہ کی عوام دوست کار کردگی کے اعتراف میں حسن کار کردگی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ 
تازہ ترین