• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایریگیشن زون کی جنرل باڈی کااجلاس چیف آفس ہال ایریگیشن میں ہوا جس میں چیف افسرز ایریگیشن ڈی جی آفس ڈویژن آفس ڈرلنگ آفس ایریگیشن کوئٹہ کے عہدیداران وممبرا ن نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس سے ایریگیشن زون کے صدر محمدبخش جنرل سیکرٹری علی اکبر دہوار ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقادر رئیسانی ایپکا ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام نبی محمدحسنی ضلع کوئٹہ سینئر نائب صدر غلام محمدبزدار جیل خانہ جات کے جنرل سیکرٹری دین محمد نے خصوصی طورپر شرکت کی اورخطاب کیا جس میں محکمہ کے ملازمین پروموشن کیسز کمپیوٹرآپریٹرز اسٹینو گرافرز اکائونٹ کلرکس ودیگر کلریکل سٹاف کے مسائل کو حل کرنے پر روشنی ڈالی گئی اورسیکرٹری نےرپورٹ بھی پیش کی جس میں ایک سالہ کارکردگی کو سراہاگیا۔
تازہ ترین