• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے ،چودھری شبیر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری شبیر نے کہا ہےکہ سینٹ کے ضمنی الیکشن میں بی اے پی کے منظور کاکڑ کی شاندار کامیابی بی اے پی میں اختلافات اور جام حکومت کو گرانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے ، یہ کامیابی سینٹ میں کامیابی کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ارکان کا جام کمال خان کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی کل بھی متحد تھی اور اج بھی جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے ، بی اے پی کی اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی گروپ اپنے اتحادیوں کے بھرپور اعتماد کے ساتھ بلوچستان کی ترقی اور عوام کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کےلیے مصروف عمل ہے۔
تازہ ترین