• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کونسل کا اجلاس 22 جنوری کو 11 بجے کونسل کے ہال میں طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت ڈپٹی مئیر محمد یونس بلوچ کرینگے ، اجلاس میں کارپوریشن کے مختلف شعبوں کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگااور2017-18کے مالی سال کے بجٹ کے اخراجات کی تفصیل سے کونسل کو آگاہ کیا جائے گا،اجلاس مین کارپوریشن کی تفصیلات بھی پیش کی جائینگی اسکے علاوہ کارکردگی کے اعتراف میں اسناد تقسیم کیئے جائینگے ، تمام ارکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کونسل کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین