• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 16جنوری کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے ملک پلانٹ فیڈرسے 12بجے تا 3بجے سہ پہربجلی بندہوگی۔اسی طرح 17جنوری کوسریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرصبح9بجے تا 12بجے دن جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈفیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 132KVٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 16جنوری سے 18جنوری تک (روزانہ ) گوادر، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، تربت، تمپ، مندگرڈسٹیشنوں سے صبح 8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تازہ ترین