• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(ن) لیگ کی فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حکومت کی حمایت کا امکان

اسلام آباد(حذیفہ رحمان) مسلم لیگ ن فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت نہیں کرے گی اور پارلیمنٹ میں حمایت کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے تجویز دی ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت کریں مگر اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے اس پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فوجی عدالتوں میں توسیع کے حامی ہیں اور اس حوالے سے وہ پارلیمنٹ میں بھی اظہار خیال کرچکے ہیں۔
تازہ ترین