• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات راولپنڈی کی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ، پرویز الٰہی نیب طلب

اسلام آباد (وسیم عباسی) نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے محکمہ جنگلات راولپنڈی کی زمین کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے معاملے میں تحقیقات کی غرض سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو طلب کرلیا ہے۔ ایک سینئر نیب اہلکار نے دی نیوز کو بتایا کہ بیورو سابق وزیراعلیٰ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جنہوں نے راولپنڈی کے علاقے تخت پری میں جنگلات کی زمین کی حد بندی کی اور جس سے بالآخران کی فیملی کو فائدہ پہنچا۔ نیب افسر کے مطابق پرویز الہٰی کو اگلے ہفتے ذاتی طور اپنے کزن کے بیٹے اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ نیب تحقیقات میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔ موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو جنوری کے پہلے ہفتے میں بھی راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔
تازہ ترین