• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، شادی والے گھرمیں آتشزدگی، دلہن سمیت4لڑکیاں جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ میں شادی والے گھرمیں آتشزدگی سے دلہن سمیت4 لڑکیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔تین لڑکیاں موقع پراوردلہن اسپتال میں دم توڑ گئی ،ایک شدیدزخمی ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تحقیقا ت جاری ہیں، افسوس ناک واقعہ منگل کودن ساڑھے بارہ بجے کے لگ بھگ اے بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائش پذیرکمرشل مارکیٹ کے معروف تاجرطارق چودھری المعروف ٹیٹوکے گھرپیش آیا،ان کے بھائی ناصرچودھری نے بتایاکہ ان کی بھتیجی 24سالہ ثناطارق کی شادی 17جنوری کوطے تھی اورشادی کے حوالے تقریبات جاری تھیں ،منگل کی صبح گھرکے مرداپنے اپنے کاموں پرچلے گئے ،ان کی عدم موجودگی میں گھرمیں آگ بھڑک اٹھی جس پرانہوں نے فوری طورپر ریسکیو1122کواطلاع دی ،جہاں سے آگ بجھانے والی گاڑی تاخیرسے پہنچی ،ناصرچودھری کاکہناہے کہ عملے کے پاس آگ بجھانے کے آلات نہ تھے جب کہ گاڑی میں پانی بھی جلدختم ہوگیااس پر جب وہاں موجودلوگوں نے احتجاج کیاتوریسکیوعملہ نے کام بندکردیا۔
تازہ ترین