• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا اور نک شادی کے بعد کہاں رہ رہے ہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں بھارت میں ہوئی تھی جس کے بعد یہ دونوں فنکار کئی ایونٹس میں ایک ساتھ نظر آئے۔


ابھی کچھ روز قبل بھی یہ جوڑا ہنی مون کے لیے گیا ہوا تھا، تاہم اب ایک طویل مصروفیت کے بعد پریانکا اور نک اپنے گھر آگئے ہیں۔

شادی سے قبل نک جونس نے اپنی اہلیہ پریانکا کے لیے امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک محل نما بنگلہ خریدا تھا جس کی مالیت 65لاکھ ڈالر ہے، اُن کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہ اور پریانکا اسی بنگلے میں رہیں گے۔ تاہم ایک طویل عرصے کی مصروفیت کے بعد یہ دونوں اسی بنگلے میں آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق شادی سے پہلے پریانکا امریکا میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں جبکہ اب وہ اس بنگلے میں نک جونس کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بنگلہ لاس اینجلس کے پوش علاقے بیورلی ہلز میں موجود ہے، جس کی قیمت 65 لاکھ ڈالر ہے، جو پاکستانی 90 کروڑ سے زائد روپے ہیں۔یہ بنگلہ کل 4 ہزار 129 مربع فٹ پر تعمیر کیا گیا ہےجس میں 5 بیڈ رومز، 4 باتھ رومز اور ایک سوئمنگ پول موجود ہے۔

پریانکا اور نک کے اس مہنگے ترین بنگلے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے نک اور پریانکا کی ملاقات پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ہوئی تھی جہاں یہ دونوں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔ نک پریانکا سے 10 سال چھوٹے ہیں۔

تازہ ترین