• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حسینہ کا نشانہ بازی کا شاندار مظاہرہ


تو آپ نے اکثر نشانے بازوں کے مہارت سے تیز نشانے پر لگاتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب رکاوٹوں کو پار کر کے ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والی چینی حسینہ کی مہارت کے کیا ہی کہنے کے جس نے چلتے پنکھوں کے درمیان سے تیر گزار کر ہدف پرشاندار نشانہ لگا ڈالا۔

چین کے ایک رئیلٹی شو میں Tang Xinyang نامی نشانہ باز خاتون کھلاڑی نے مشکل ترین چیلنج پورا کرنے کی ٹھانی اور دو بار ناکام ہونے کے باوجود تیسری بار اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا اور پچیس میٹر فاصلے کے درمیان رکھے چار چلتے پنکھوں کے درمیان سے تیر یوں پھینکا کہ سیدھا نشانے پر لگا۔

خاتون کی نشانہ بازی کے شاندار مظاہرے پر ججز سمیت وہاں موجود بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین