• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت


بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر کی نئی فلم ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی۔

پاکستان سنسربورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی پاکستان میں نمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنسربورڈ نے فلم کوپاکستان میں ریلیزکے لیے کلیئر کردیا ہے۔

’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں اداکار انوپم کھیر نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا مرکزی کردارنبھایا ہے ۔

فلم کی کہانی سابق بھارتی وازیر اعظم من موہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر سنجے بارو کی اسی نام سے لکھی گئی کتاب پر مبنی ہے، جس میں من موہن سنگھ کے 10سالہ دور حکومت اور کانگریس پر گاندھی خا ندان کی گرفت سے لے کر کئی اندرونی کہانیوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

بھارت کے سب سےبڑے سیاسی خاندان ’گاندھی‘ کی 2004 سے 2014ء کے دور اقتدار کی سیاست پر لکھی گئی کتاب پر بنائی گئی فلم کے ٹریلر نے سیاسی ہلچل مچادی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں بھی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ فلم ایک متنازع کتاب پر مبنی ہے،جس میں سونیا گاندھی نے من موہن سنگھ کو وزیراعظم کیوں بنایا؟ جوہری معاہدے کے تنازع کا بیک گرائونڈ کیا تھا،کشمیر پر پاکستان سے امن مذاکرات کیلئے وزیراعظم کیا چاہتے تھے؟ اور بھارتی حکومت کی کرپشن اسکینڈل نے کس نوعیت کی سیاسی صورتحال کو جنم دیا تھا؟کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

فلم کی دیگرکاسٹ میں اداکار اکشے کھنا بھی شامل ہیں۔

فلم 18 جنوری کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین