• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر لاہور میں آلو کے کاشتکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا ہے جو دوسرے روز بھی جاری ہے۔

مظاہرین نے لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے علاقے میں گزشتہ رات سے دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین نے اپنے احتجاج کے دوران پنجاب اسمبلی کے سامنے سڑک پر آلوؤـں کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دیگر اجناس کی طرح آلو کی فصل پر بھی سبسڈی دی جائے،کھاد، بجلی اور پانی کے ریٹ کم کیے جائیں۔

آلو کے کاشتکاروں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ حکومت دیگر اجناس کی طرح آلو کی بھی امدادی قیمت مقرر کرے، مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے نہیں جائیں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین