• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اسکولوں میں اسمارٹ یونیفارم متعارف

جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظر چینی اسکولوں میں اسمارٹ یونیفارم متعارف کئے گئے ہیں جو بچے کے حرکات و سکنات کی ٹریکنگ کر سکیں گے۔

چینی صوبے گانسو کی ایک مقامی کمپنی نے صوبے بھر کے گیارہ اسکولوں کو اسمارٹ يونيفارم فراہم کئے ہیں جس میں مائیکرو چپ لگی ہے جو بچوں سے باخبر رہنے اور ان کی نگرانی کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔

یہ مائیکرو چپ یونیفارم کے دونوں شولڈر پیڈز میں لگی ہو گی۔ اسکول انتظامیہ اوروالدین بچوں کو ہر وقت مانیٹر کریں گے۔ساتھ ہی مائیکرو چپ اساتذہ کو یہ بچے کے کلاس روم یا اسکول سے بغیر اجازت نکلنے پر آگاہ بھی کرے گی۔

اس مائیکرو چپ سے بچے کے کلا سروم میں سونے کا بھی پتہ چل جائے گا۔یہاں تک کہ اس کے ذریعے والدین اپنے بچے کے اسکول میں خریدی گئی اشیاء کے بارے میں جاننے کے قابل ہو سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مائیکرو چپ کی تیاری کا مقصد اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین