• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں جاری خون جما دینے والی سردی سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے وہیں ایسے ایسے انوکھے نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے کہ لوگ ان کے سحر میں جکڑے دکھائی دیتے ہیں۔

چینی قصبے Koktokay میں بھی جاڑے کے رنگ میں رنگے دکھائی دے رہے ہیں جہاں درخت پودے ، راہداریاں، گھر ، پہاڑ یہاں تک کہ پورا منظر ہی برف کی سفید چادراوڑھے دکھائی دیئے جنہیں دیکھ کرکسی فینٹسی فلم کا ساگمان ہو رہا ہے۔

ونڈر لینڈ کا نظارہ پیش کرتا سینٹرل چین کا یہ علاقہ اپنی دلکش کے باعث سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔

برف باری کی وجہ سے درخت ، پہاڑ، سڑکیں ،پْل، پھول ، ٹہنیاں اور چھتیں ہر جانب برف کی موٹی رہہ جمی دکھائی دیتی ہے۔

تازہ ترین