• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں پانچ روزکی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےخواجہ سعد رفیق سے استفسارکیا کہ کب تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلے گا؟

خواجہ سعد رفیق نے انہیں جواب دیا کہ 25 ، 26 تاریخ تک اجلاس چلے گا،جبکہ منی بجٹ 23 تاریخ کو آ رہا ہے، اجلاس آگے چلے گا۔

جج محمد بشیر نے ان سے پوچھا کہ پتہ کر کے بتا سکتے ہیں کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کب تک چلے گا؟

سعد رفیق نے انہیں جواب دیا کہ ابھی یہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی نہیں بتا سکتے کہ اجلاس کب تک چلے گا۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی 21 جنوری تک راہداری ریمانڈ میں توسیع کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ نون لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ اسکیم کے اسکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔

انہیں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کرنے پر عدالت کی جانب سے راہداری ریمانڈ ملا ہوا ہے جس میں آج توسیع کی گئی۔

تازہ ترین