دنیا بھر میں قدرت کے بے شمار نمونے ایسے ہیں جو انسانی نظروں سے اوجھل ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ایسے بھی ہیں کہ جنہیں انسان اپنی محنت اور کوششوں کے نتیجے میں دریافت کر لیتا ہے۔
وسط امریکی ملک ہونڈوراس کے سمندر میں بھی قدرت کے نمونوں کی تلاش میں دو تیراک جا پہنچے اور سمندر کی گہرائی کے تمام مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کر لئے۔
تیراکوں نے اس دوران سمندر میں موجود ایسی نایاب مچھلیاں اور دیگر سمندری حیات کا نظارہ بھی کیا کہ جو عام طور پر انسانی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔