• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں فلم’ گلاس‘کارنگا رنگ پریمیئر


امریکی شہر لاس اینجلس میں سال2000 کی ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو تھرلرفلم ان بریک ایبل سلسلے کی تیسری اور آخری فلم گلاس کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارجیمز میک اوے اور بروس ویلس سمیت فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔

ایم نائٹ شیامالن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ایک ایسے الجھے ہوئے شخص پر مبنی ہے جس کے 24مختلف روپ ہوتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیمز میک اوے،بروس ویلس،سیمیول جیکسن،اینیا ٹیلر،اسپینسر ٹریٹ اور چارلین ووڈرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیسن بلم اور ایم نائٹ شیامالن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 18جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین