• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے پہلی مرتبہ چاند پر کپاس اُگا نے کا تجربہ کیا جو کہ کامیاب رہا۔ ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی تھی لیکن اب نکل آئی ہے۔


چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کےمطابق چینی سائنس دانوں نے چاند پرگاڑی میں بھیجنے کے لیے7انچ کا خصوصی کنٹینر تیار کیا کنٹینر میں مٹی، پانی، ہوا اور بیج ڈالے گئے۔

چاند پر فصل اُگانے کے لیے کپاس، آلو اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا انتخاب کیا۔”چانگ فور“ سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تازہ تصویروں میں کپاس کے بیچ سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

پودا اُگانے سےمتعلق تجربے کے لیےپہلے بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،جس کےبعدیہ دعوی کیا جارہاہے کہ اس میں سے اب کونپل نکل آئی ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ژی جنگ ژن نے کہا ہے کہ چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

تازہ ترین