• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر میسج ٹائپ کئے بغیر کیسے لکھیں؟

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے پیغام ٹائپ کرنے کی زحمت سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، صارفین براہ راست اپنا پیغام ایپ میں ایک نئے مائیک پر بول کرلکھوا سکتے ہیں۔

یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور اس کانٹیکٹ کی چیٹ ونڈو کھولیں جس کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں،،اب کی بورڈ اوپن کریں جو کہ واٹس ایپ میسج ٹائپ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیںوہاں دائیں جانب بلیک مائیک آئیکون نظر آئے گا جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں آئی او ایس میں یہ دائیں جانب نیچے ہوگا۔

اس مائیک پر آپ کی آواز ریکارڈ ہو جائے گی اور جو بولا ہے وہ اسکرین پر لکھا نظر آئے گا جسے سینڈ کا بٹن دباکر میسج آگے بھیج سکتے ہیں۔

تازہ ترین