• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ نہیں،صرف ا ن کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ میٹنگ کےلئے اسلام آباد گیا لیکن ملاقات نہیں ہوپائی اس کا ذمہ دار کون ہے؟

بی این پی مینگل کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے 6 مطالبات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا،ہم آج بھی حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عمل کیا جائے۔

اختر مینگل نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے مثبت کردار ادا کیا تو اس کے ساتھ بھی کھڑے رہیں گے،ہمارا حکومت گرانے کا کوئی پروگرام نہیں ۔

تازہ ترین