• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فواد چوہدری، قاسم سوری سمیت 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے 839 نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی رکنیت معطل ہونے والوں کی فہرست میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ سینیٹرز بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جن اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے وہ ارکان قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری،فواد چوہدری،وفاقی وزیر عامر کیانی،ن لیگ کے احسن اقبال،بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل شامل ہیں۔

دیگر اراکین میں علی نواز اعوان، حسین الٰہی،غلام بی بی بھروانہ ، سینیٹر راحیلہ مگسی،سرفراز بگٹی،انوار الحق کاکڑ، بلال یاسین اور مجتبی شجاع الرحمٰن بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین