• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ رینجرز کی جانب سے ’لیاری یوتھ چیمپئن شپ‘ کا انعقاد

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے لیاری کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں’لیاری یوتھ چیمپئن شپ‘ جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس سلسلے میں فٹبال کے مقابلے 14سے 17جنوری تک جاری رہیں گے، جس میں لیاری کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپئن شپ میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے باکسنگ مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں لیاری، سندھ اور بلوچستان کے 20 مرد و خواتین باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین